وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہا ہے کہ چوری کے مال پر بیٹھ کر پارسائی کا بگل بجانا نری منافقت ہے، عمران خان جیسا ’’صادق و امین‘‘ قائد تنہا اس کرپٹ ٹولے سے برسرپیکار ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہا کہ کپاس کے پیداواری علاقےمیں شوگرملیں لگا کر نوازشریف نے کاٹن کی مجموعی پیداوار کو غیر معمولی نقصان پہنچایا۔
پھر اسی بنک آف پنجاب سے اپنے سیاسی حواریوں کو بھی خوب نوازا گیا اور لمبے چوڑے قرض ان میں بانٹے گئے جن میں سے کئی تو کبھی نہ لوٹائے بھی نہ گئے۔
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) October 7, 2020
اراکین پارلیمان کو نوکریوں کے کوٹے دیئے ، ایل ڈی اے میں ہوشربا گھپلے کئے، سیاسی وفاداروں پر قومی خزانے سے دولت نچھاور کی۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف سیاسی افسرشاہی کے’’گاڈ فادر‘‘ ہیں، اتفاق انڈسٹریز کی تجوریوں میں اربوں روپے بھرے، وفاداروں کو اعلیٰ سرکاری نوکریوں سے نوازا، آؤٹ آف ٹرن ترقیاں دیں۔
نواز شریف سیاسی افسرشاہی کا بھی "گاڈ فادر" ہے۔ شریف خاندان اور انکے درباریوں کے وفادار سرکاری نوکروں کو انہوں نے ہمیشہ اعلیٰ عہدوں پر بٹھایا۔ 1988 میں نے نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے دور میں 6 سیکرٹریٹ پر مشتمل نیٹ ورک تیار کیا گیا جسے سیاسی مشین کے طور پر برتا گیا۔
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) October 7, 2020














