Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

وزیراعظم اپنی قوم و ملک کی سلامتی کے لئے فکر مند دکھائی دیئے

،عمران اسماعیل

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سارے سفر کے دوران وزیراعظم عمران خان اپنی قوم و ملک کی سلامتی کے لئے فکر مند دکھائی دیئے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے آج عمرہ سے واپسی پر پمز اسپتال کا دورہ کیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ عمران خان تمام راستے پاکستان کی امیج کو بہتر بنانے کے لئے اپنے ساتھیوں سے مشاورت کرتے رہے ہیں۔

گورنر سندھ  کا کہنا تھا کہ ہم سب کا تھکاوٹ سے بُرا حال ہے اور وزیر اعظم عمران اسپتال کے دورے پر ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے دورے کی ویڈیو گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈال دی ہے۔