بھارتی اداکارہ دیشا پٹانی نے اداکاری کے بعد اب ہدایتکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دیشا پٹانی اب اداکاری کے بعد ہدایتکاری میں بھی اپنی صلاحیت منوائیں گی جس کے لیے انہوں نے اپنی پہلی میوزک ویڈیو سے آغاز کردیا ہے۔
دیشا پٹانی نےمیوزک ویڈیو ‘کیوں کرو فکر’ میں اداکاری بھی کی ہے اور ہدایتکاری میں ڈیبیو بھی کیا۔
اسی حوالے سے اداکارہ نے اپنے سوشل اکاؤنٹ پر کہا کہ اگر آپ ان چیزوں کو چھوڑ دیں جن پر آپ کنٹرول نہیں کرسکتے تو یہ شاید یہ آپ کو آزاد کردیں۔
دیشا نے اپنے گانے کا ٹائٹل ‘کیوں کرو فکر’ کا بھی لکھا اور بتایا کہ یہ اسپیشل پروجیکٹ رواں سال 16 اگست کو جاری ہوگا۔
واضح رہے کہ دیشا پٹانی نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2015 میں تیلگو فلم ‘لوفر’ سے کیا تھا اور یہ اپنے بہترین ڈانس سے بھی جانی جاتی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















