Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

بھارتی وزیراعظم کا بیان پاکستان کے خلاف نفرت انگیز مہم کی ترجمانی ہے،ترجمان دفتر خارجہ

dr. muhammad faisal

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پاکستان کو دہشتگردی سے جوڑنے کے بیانات پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ نریندر مودی کا بیان بھارتی حکومت کی پاکستان کے خلافدہائیوں پر محیط نفرت انگیز مہم کی ترجمانی کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی پاکستان کے خلاف بیان بازی سے جموں و کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشتگردی سے توجہ نہیں ہٹائی جا سکتی اور نہ ہی 5 اگست کے یکطرفہ اقدام سے عالمی برادری کی توجہ نہیں ہٹا سکتا ہے۔

پاکستان کو دیشتگردی سے منسلک کرنے کے متعلق ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ بھارت کے 5 اگست کے اقدام سے جموں و کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہو چکا ہے اور 4 اگست سے جاری کرفیو اور لاک ڈاؤن چالیسویں دن میں داخل ہو چکا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارت کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنے جانے پہچانے من گھڑت بیانات کے بجائے عالمی برادری کی جانب سے کشمیر کے لئے اٹھنے والی آوازوں پر توجہ دے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھارت کے متعلق کہا ہے کہ بھارت ہوش کے ناخن لے کیونکہ بھارت کی جارحانہ کارروائیوں سے جنوبی ایشیاء میں امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت ایل او سی پر شہری آبادی پر گولاباری کر کے سیز فائر کی خلاف ورزیاں کررہا ہے لیکن پاکستان کسی موڑ پر کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیگا۔