Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسمارٹ لاک ڈاؤن کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

Now Reading:

اسمارٹ لاک ڈاؤن کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ
اسمارٹ لاک ڈاؤن

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی جانب سے صوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ محمود خان کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ بازاروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے تاجر تنظیموں سے بات کی جائے۔

اجلاس کو سمارٹ لاک ڈاؤن اسٹریٹیجی پر عملدرآمد کی صورتحال، اسپتال کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے شہریوں کے لئے ہدایات جاری

Advertisement

اجلاس میں آنے والے عید کے حوالے سے ایس او پیز اور اس حوالے سے حکمت عملی بنانے کے لئے کمیٹی تشکیل کردی گئی ہے جبکہ عید قربان کے لئے جانوروں کی خریداری کے لئے مخصوص ایس او پیز کے تحت منتخب مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوران اجلاس مارکیٹوں اور بازاروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ کو اقدامات لینے کی ہدایت کردی گئی ہے اور ہدایات جاری کی ہین کہ اس کے باوجود جن مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہو ان مارکیٹوں کو بند کر دیا جائے۔

اجلاس میں نو تعمیر شدہ پشاور انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو کورونا مریضوں کے استعمال میں لانے فیصلہ کیا گیا ہے اور اس مقصد کے لئے محکمہ صحت کو درکار طبی وعملے کی فوری دستیابی کے لئے پلان بنانے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کی نئی عمارت میں یوٹیلٹی کنکشنز فوری مکمل کرنے کے لئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کردی گئی ہے جبکہ اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ جولائی کے وسط تک انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 40 آئی سی یو بیڈز، 110 ایچ ڈی یو بیڈز اور 100 آئسولیشن بیڈز قائم کیے جائیں گے۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا ہے کہ پشاور کے دو تدریسی اسپتالوں ایل آر ایچ اور کے ٹی ایچ میں کورونا کے مریضوں کے لئے کافی بیڈز دستیاب ہیں جس کے متعلق ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ صوبے کے تدریسی اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے لئے مختص بیڈز کو بہتر انداز میں مینیج کرنے کے لئے ان ہسپتالوں کے فوکل پرسنز مقرر کئے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر