Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے سابق صوبائی وزیر کی ملاقات

Now Reading:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے سابق صوبائی وزیر کی ملاقات
صوبائی وزیر

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی نے ملاقات کی ہے ۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور شہرام ترکئی کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیاں دور ہوگئی ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اُن کی کسی کے ساتھ ذاتی رنجش اور لڑائی نہیں ہے ،وہ بحیثیت ٹیم لیڈر حکومت اور پارٹی کے ایجنڈے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

محمود خان نے کہا کہ تمام ٹیم ممبران سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ وہ پارٹی کے ایجنڈے کی تکمیل اور حکومتی اصلاحات کی کامیابی کیلئے اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کریں ۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے مزید کہا کہ ایجنڈے کی راہ میں جو بھی رکاوٹ بنے گا وہ پارٹی کا وفادار اور مخلص کارکن نہیں ہو سکتااور جو اس ایجنڈے کی تکمیل کیلئے خلوص نیت سے کام کرے گا ہم اُس کو بھر پور عزت دیں گے ۔

Advertisement

سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ہونے والی اس ملاقات میں گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان بھی شریک ہوئے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں کورونا مریضوں کیلیے بیڈ کے انتظام کیلیے تدریسی اسپتالوں کے لیے فوکل پرسنز مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ جولائی کے وسط تک انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 40 آئی سی یو بیڈ کا انتظام کیاجائےگا۔ کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کی نئی عمارت میں یوٹیلٹی کنکشنز فوری مکمل کرنے کیلیے اداروں کوہدایت جاری کردی گئی ہے۔

بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ جولائی کے وسط تک 110ایچ ڈی یو بیڈز اور  100 آئسولیشن بیڈ قائم کیےجائیں گے۔ پشاور کے تدریسی اسپتال ایل آر ایچ اور کے ٹی ایچ میں کورونا مریضوں کیلیے بیڈ دستیاب ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی مارکیٹوں کو بند کر دیا جائے، وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بازاروں میں ایس اوپیز پر عملدر آمد کے لیےتاجر تنظیموں سے بات کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان پوسٹ کی جانب سے خلائی تحقیقات کے حوالے سے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجراء
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
بھارت کی جانب سے پی ٹی ایم اور یونائیٹڈکشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کو فنڈنگ کا انکشاف
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا
ایشیا کپ میں تنازعہ شدت اختیار کرگیا، پاکستان کا سخت مؤقف برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر