Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری

Now Reading:

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری
ایل او سی

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کاسلسلہ بدستور جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی  کرتے ہوئے بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے کیریلہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور سویلین آبادی کو نشانہ بنایا۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے بٹلہ مٹرانی گاؤں میں خاتون شدید زخمی ہوئی جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی طبی مرکز منتقل کردیاگیا ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا بھرپور اور موثر جواب دیا۔

یاد رہے کہ بھارتی فورسز نے ایل اوسی پر سیز فائر کی خلاف ورزی  کرتے ہوئے وادی لیپہ اور کیانی سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس سے ضلع نوشہرہ کے گاوں پبی سے تعلق رکھنے والے جوان امتیازعلی شہید ہوگئے  تھے جبک اس ے گزشتہ ہفتے بھی بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول چڑی کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی تھی۔

رواں ماہ  کہ آغاز میں بھی  ستوال سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 45 سالہ مقامی شہری شدید زخمی ہوگیا تھا۔

Advertisement

بھارتی فوج کی ایل او سی پربلااشتعال فائرنگ، 1 شہری زخمی

واضح رہے کہ گزشتہ سال 26 دسمبر کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے سبب پاک فوج کے 2 جوان شہید جب کہ جوابی کارروائی میں پاک فوج نے 3 بھارتی فوجی مارے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
حکومت نے ہتک عزت پنجاب 2024ء ایوان میں پیش کردیا، صحافیوں کا واک آؤٹ
وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت
آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
سندھ حکومت مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں سگریٹ نوشی کی شرح میں نمایاں کمی، سروے رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر