Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

Now Reading:

عمران خان وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عمران خان کی حالت چور سے کہیں چوری کر اور شاہ سے کہیں تیرا گھر لٹا کے بمصداق ہے۔

Advertisement

اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم کا اسامہ بن لادن کو شہید کہنا دراصل ان کی انتہاپسندی کے جانب مستقل جھکاؤ کا ایک حصہ ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت میں جو لوگ ڈینئل پرل کے قتل میں شامل تھے، انہیں رعایت مل گئی جبکہ عمران خان کی حکومت میں جو لوگ آرمی پبلک اسکول کے سانحے میں شامل تھے، وہ فرار ہوگئے

یاد رہے اس سے قبل چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں مقیم افغان سفیر عاطف مشال نے زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں ملاقات کی تھی جس میں چیئرمین پیپلزپارٹی اور افغان سفیر کے درمیان باہمی دلچسپی اور دونوں ممالک کے تعلقات پر بات چیت ہوئی۔

سلیکٹڈ وزیراعظم کے دن گنے جا چکے ہیں، ترجمان بلاول بھٹو زرداری

افغان سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی ہمیشہ پالیسی رہی ہے کہ جمہوری، مضبوط اور پر امن افغانستان خطے میں امن اور ہم آہنگی ہو۔

Advertisement

 چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مزید تعاون سے امن ، ترقی اور استحکام آئے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
محسن پاکستان: عبدالقدیر خان کو بچھڑے 4 برس بیت گئے
ذہنی صحت انسانی وقار، اُمید اور ترقی کی بنیاد ہے، صدرِ مملکت
سعودی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرتے ہیں، حکومت برآمدات بڑھانے کیلئے پرعزم ہے، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر