
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے تبدیلی کا نعرہ لگاکر پاکستانی معیشت کو تباہی کی جانب دھکیل دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور امیرجماعت اسلامی سراج الحق کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر گفتگو کی گئی ۔
اس موقع پر سراج الحق نے بلاول بھٹو سے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت دریافت ھی کی جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سراج الحق کے درمیان آئندہ ہفتے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔
ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں افراتفری کی کیفیت ہے مگر حکومت کچھ نہیں کررہی، ٹِڈی دَل کے خطرے نے آفت مچائی ہوئی ہے اور عمران خان صرف باتیں کررہے ہیں۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ملک کی اس سنگین صورت حال میں حکومت نے عوام دشمن بجٹ پیش کیا لیکن اس نازک صورت حال میں ہم عوام دشمن بجٹ کو تسلیم نہیں کرسکتے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سراج الحق سے سید منور حسن کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ میں سید منور حسن کی جنت میں درجات کی بلندی اور ان کے رفقاء کے صبر کیلئے دعاگو ہوں۔
حکومت ملکی معیشت کو تباہی سے دوچار کرچکی ہے، بلاول بھٹو
دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں جانب سے حکومتی بجٹ مسترد کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
رابطے کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا معاملہ زیربحث آیا جبکہ بلاول بھٹو نے باور کروایا ہے کہ ملک میں حکومتی نااہلی کی وجہ سے کورونا وائرس پھیلا ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام غریب دشمن بجٹ کو مسترد کرچکے ہیں اور ہم ملکی آئین پر حملوں کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News