Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیاء میں پیٹرول کی سب سے کم قیمت پاکستان میں ہے، عمر ایوب

Now Reading:

ایشیاء میں پیٹرول کی سب سے کم قیمت پاکستان میں ہے، عمر ایوب
عمر ایوب

وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ  ایشیاءمیں پیٹرول کی سب سے کم قیمت پاکستان میں ہے۔

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ  کیے جانے کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ  پٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر حقائق پیش کروں گا۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ  یہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ نہیں ہے، ن لیگ کے دور میں پیٹرول کی قیمت 75 روپے سے 108 روپے پر گئی تھی جبکہ اس دور میں بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں زیادہ نہیں تھیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ  پچھلے 46 دنوں میں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں 112 فیصد بڑھی ہیں، لیکن ہم نے  اس تناسب سے قیمتیں نہیں بڑھائیں۔ ایشیاء میں پیٹرول اور ڈیزل کی سب سے کم قیمتیں  پاکستان میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ   18 مئی کو پی ایس او نے 21 ڈالر 7 سینٹ فی بیرل کے حساب سے تیل خریدا تھا۔28  مئی کو یہ قیمت 31 ڈالر سے زیادہ تھی جبکہ 20 جون کو یہ قیمت 44 ڈالر 54 سینٹ تھی۔

Advertisement

وزیر توانائی نے کہا کہ بھارت میں پیٹرول کی قیمت 180  روپے جبکہ چین میں 137 روپے ہے۔ وزیراعظم کا نظریہ عوام کا فائدہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر