
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کی پیش نظر سیل کئے گئے دو سیکٹرز کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے جی نائن ٹو اور تھری کو کھولنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ سیکٹرز ڈی سیل کرنے کے بعد بھی شہریوں کو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق دونوں سیکٹرز کو 13 جون کو کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے سیل کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ اسلام آباد کے جی نائن ٹو اور تھری کے ساتھ کراچی کمپنی کا تجارتی مرکز بھی کھول دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکٹر جی 6 ون، ٹو ، جی ٹین 4 اور جی سیون 2 کو سیل کرنے کا با ضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ان سیکٹرز کو 24 جون کی شام 7 بجے سیل کر دیا جائے گا۔
ان علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ایک ہفتے کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوصلہ افزا نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، اور جی نائن سیکٹر میں نئے کیسز میں تقریباً 50 سے 60 فیصد کمی آئی ہے۔
واضح رہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران میڈکل اور کریانہ اسٹورز کھلے رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News