Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کو سیاسی سرگرمیوں کی نہیں ترقیاتی و خوشحالی کی ضرورت ہے، عبد العلیم خان

Now Reading:

عوام کو سیاسی سرگرمیوں کی نہیں ترقیاتی و خوشحالی کی ضرورت ہے، عبد العلیم خان
عبدالعلیم خان

پنجاب کے سابق سینیئر وزیر عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ نواز لیگ کی اے پی سی کے لیے مہلت اچھا فیصلہ ہے، عوام کو سیاسی سرگرمیوں کی نہیں ترقیاتی و خوشحالی کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیئر وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت این اے 129اور پی پی 158 میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ اجلاس ہوا ۔

پنجاب کے سابق سینیئر وزیر نے کہا کہ ساڑھے 16کروڑ روپے کی لاگت سے ضرار شہید روڈ کی نئی تعمیر کے میگا منصوبے کی منظوری ہو چکی ہے اب تک پی پی 158 میں 13کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبے مکمل کر چکے ہیں۔

عبد العلیم خان نے یہ بھی کہا کہگلستان کالونی، شاہ جمال، احاطہ مول چند اور میاں میر کالونی میں ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں جبکہ دس کروڑ  روپے کے مزید  ٹینڈرز منظور، مختلف یونین کونسلوں میں مقامی ترقیاتی کام ہوں گے۔

پنجاب کے سابق سینیئر وزیر کا کہنا تھا کہ فاضلیہ کالونی، گوندی پیر، بستی سیدن شاہ اور باجا لائن کے علاقوں میں بھی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ہو گئی جبکہ مقامی گلیوں و سڑکوں کی تعمیر، سیوریج، کارپیٹنگ اورپیچ ورک کے کام شامل ہیں۔

Advertisement

عبد العلیم خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ واسا اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کے منصوبے بھی مکمل کیے گئے ہیں جبکہ ترقیاتی کاموں کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے فوکل پرسن کام کر رہے ہیں۔

وزیراعظم سے عبدالعلیم خان کی ملاقات

سینئر وزیر پنجاب نے ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی فنڈز سے مختلف علاقوں میں بلا امتیاز کام کر رہے ہیں جبکہ نمائشی منصوبوں کی بجائے حقیقی مسائل کے حل پر توجہ دی جا رہی ہے۔

پنجاب کے سابق سینیئر وزیر عبد العلیم خان نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں تنقید کرنے اور حکومت تعمیر کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے، آئندہ مرحلے میں این اے 129 اور پی پی 157 میں بھی ترقیاتی کام تیزی سے مکمل ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر