Advertisement
Advertisement
Advertisement

اوورسيزپاکستانيوں نے ہر مشکل وقت ميں اپنے بھائيوں کی مدد کی، وزیرخارجہ

Now Reading:

اوورسيزپاکستانيوں نے ہر مشکل وقت ميں اپنے بھائيوں کی مدد کی، وزیرخارجہ
وزیرخارجہ

وزیرخارجہ مخدوم محمودقریشی نے کہا ہے کہ اوورسيزپاکستانيوں نے ہر مشکل وقت ميں اپنے بھائيوں کی مدد کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ مخدوم محمودقریشی نے بيرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جلد وطن واپسی کے لیے اب تک کی جانیوالی کاوشوں کے حوالے سے اہم بیان میں کہا کہ مختلف ممالک میں وطن واپسی کے منتظر ايک لاکھ سے زائد پاکستانيوں کو اب تک واپس لايا جاچکا ہے۔

وزیرخارجہ مخدوم محمودقریشی نے مزید کہا کہ اوورسيزپاکستانيوں نے ہر مشکل وقت ميں اپنے بھائيوں کی مدد کی اس لئے کوشش کررہے ہيں کہ لوگوں کي نوکرياں ختم نہ ہوں جبکہ جولوگ باقی رہ گئے ہيں ،ان کی جلد واپسی کيلئے بھرپور کوششيں کررہے ہيں

واضح رہے اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت بیرون ملک وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد واپسی کے حوالے سے پارلیمان میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر خارجہ اور وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی نے بھی شرکت کی تھی۔

بیرون ملک پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں ، وزیرخارجہ

Advertisement

 اس موقع پر وزیر خارجہ نے شرکاء اجلاس کو وزارت خارجہ اور بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں کی بہترین کارکردگی اور اب تک وطن واپس لائے گئے پاکستانیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ شرکاء اجلاس کو امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب اور یو اے ای میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے ہونیوالے روابط کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا تھا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ بیرون ملک، واپسی کے منتظر پاکستانیوں کو جلد وطن واپس لانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
حالیہ سیلاب میں ریلیف آپریشن جیسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، وزیر خزانہ
فتنہ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرعام پر
دریاؤں اور بیراجوں پر کہاں کتنا پانی؟ تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر