Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپوزیشن کو کبھی کامیابی نہیں ملے گی، وزیرخارجہ شاہ محمود

Now Reading:

اپوزیشن کو کبھی کامیابی نہیں ملے گی، وزیرخارجہ شاہ محمود
FM holds press conference in Niger on issues

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں اپوزیشن کو کبھی کامیابی نہیں ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم نے دیکھا ہے کہ اپوزیشن کا کوئی نظریہ نہیں ہے جس کے بعد آج اپوزیشن عددی طورپر بے نقاب ہوگئی ہے۔

وزیر خارجہ نے بجٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اپوزیشن نے بجٹ کے حوالے سے بات کی تھی کہ تحریک انصاف کا کوئی ایم این اے آگے پیچھے نہیں ہوگا لیکن تحریک انصاف کے ممبران کا آگے پیچھے ہونا اپوزیشن کی خام خیالی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پارٹی ممبران کو اپوزیشن کی جانب سے بہت جھانسے اورلقمے دینے کی کوشش کی گئی لیکن ناکام ہوئے اور آئندہ بھی ناکام ہی ہونگے ۔

بجٹ 21-2020 ، قومی اسمبلی میں کثرت ِ رائے سے منظور

Advertisement

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج ثابت ہوگیا ہے کہ عمران خان کو ایوان کا اعتماد کل بھی حاصل تھا اور آج بھی حاصل ہے۔

اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو فلور پر کھڑے ہوکر کہتے ہیں کہ تم معافی مانگو،اور ن لیگ ڈیسک بجاتی ہے اور اگر ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایک ہیں تو ایک دوسرے میں زم کیوں نہیں ہوجاتے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں مالی سال 21-2020 کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ منظور کرلیا گیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھی شرکت کی۔

بجٹ کی منظوری کے بعد اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا۔

قومی اسمبلی کے بعد بجٹ کی منظوری سینیٹ سے بھی لی جائے گی جس کے بعد صدر مملکت اس پر دستخط کریں گے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر