
سندھ اسمبلی کی لابی میں ٹک ٹاک ویڈیوبنانے کے معاملے پر تحریک انصاف کی رکن سندھ اسمبلی نے معافی مانگ لی ہے۔
ویڈیو کے متعلق رکن اسمبلی کا کہنا ہےکہ میری بہن اقراء بھٹو اس مقام کی حساسیت سے متعلق آگاہ نہیں تھی اور اگر مجھے بھی معلوم ہوتا تو کبھی ویڈیو بنانے نہیں دیتی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی بہن کے اس عمل پر سب سے معذرت چاہتی ہوں۔
یاد رہے کہ ایک خاتون رکن اسمبلی کی رشتہ دار نے اسمبلی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر اپنے اکاؤنٹ پر شئیر کردی تھی جو کہ بعد میں وڈیو وائرل ہوگئی۔
سندھ اسمبلی کے رکن مکیش کمار چاولہ نے کہا ہے کہ اسمبلی میں ٹک ٹاک بنی ہے جس پر ردعمل دیتے ہوئے اسپیکر صاحب کا کہنا تھا کہ اس پر باقاعدہ انکوائری کی جائے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ اسمبلی میں کرسیاں کم کی گئی ہیں جن کو اسمبلی کی لابی میں رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News