بھارت اپنے مکروہ عزائم اور دوسروں کے معاملات میں ٹانگ اڑانے سے باز نہیں آیاہے، چین سے پسپائی کےبعد نیپال کے خلاف سازشیں شروع کردیں۔
نیپالی وزیر اعظم کا کہنا ہےکہ بھارت میری حکومت کوہٹانے کی سازشیں کر رہا ہے لیکن اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔
نیپالی وزیراعظم نے کہا کہ تین متنازعہ علاقوں کو اپنے نقشے میں شامل کرنا بھارت کو ہضم نہیں ہورہا ہےاور اسی لئے نیپالی حکومت کے خلاف سازشیں شروع کردیں ہیں۔
نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے الزام عائد کردیا ہے کہ بھارت انہیں ہٹانے کے لیے سیاسی حریف کے ساتھ مل کر سازش کر رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کے پی شرما اولی نے ایک سرکاری تقریب کے دوران کہا کہ مجھے اقتدار سے ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں خفیہ چلنے والی تحریک کو جان چکا ہوں، سفارت خانوں اور ہوٹلوں میں مختلف قسم کی سرگرمیاں ہوتی رہی ہیں۔
خیال رہے کہ نیپال کی پارلیمنٹ نے ایک ہفتے قبل ملک کے نئے نقشے کی منظوری دی تھی جس میں بھارت کے ساتھ متنازع کہلانے والے تین علاقوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
