Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترک وزارت خارجہ کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت

Now Reading:

ترک وزارت خارجہ کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت
ترک وزارت خارجہ

ترک وزارت خارجہ نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی دہشت گردی حملے پر ترک وزارت خارجہ نے باقائدہ بیان جاری کر کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج بلڈنگ پر تباہ کن حملےکا سن کر انتہائی افسوس ہوا ہم اس گھناؤنے دہشت گرد حملے  کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔

ترک وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس گھناؤنے دہشت گرد حملے میں جانیں گنوانے والوں پر اللہ تعالی کی رحمت کی دعا کرتے ہیں۔

 ترجمان ترک وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں ہم پاکستان کی دوست حکومت اور برادر عوام کو اپنی تعزیت پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ آج صبح کراچی میں واقع پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پہ چار مسلح دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا، فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد مارے گئے تھے۔

Advertisement

پولیس کے مطابق صبح 10 بجے کے قریب 4 دہشتگردوں نے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر پہلے دستی بم حملہ کیا اور پھر اندھا دھند فائرنگ  شروع کردی تھی ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام ، 4 دہشتگرد ہلاک

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اسٹاک ایکسینج پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں  کو آٹھ منٹ کی کارروائی میں ہلاک کردیا گیا۔

ڈی جی رینجرز سندھ نے بتایا کہ  صبح 10 بجکر 2 منٹ پر گاڑی میں سوار دہشت گرد پہنچے تھے جبکہ  واقعے کا اختتام 10 بجکر 10 منٹ پر ہوگیا تھا۔

میجر جنرل عمر بخاری نے کہا کہ  آٹھ منٹ میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرکے انہیں مار دیا گیا۔ دہشت گردوں کو احداف حاصل نہیں کرنے دیے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر