Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت نے پیٹرول بم کے بعد عوام پر ایل پی جی بم گرادیا

Now Reading:

حکومت نے پیٹرول بم کے بعد عوام پر ایل پی جی بم گرادیا
ایل پی جی

عوام کے لیے ایک اور بری خبر ، پیٹرول کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی  کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرول بم کے بعد عوام پر ایل پی جی بم گرادیا، اوگرا نے جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اوگرا نے جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 3.96 روپے فی کلوگرام اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 46.76 روپے فی سلنڈر اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے جولائی کیلئے 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1345.07 روپے مقرر کر دی جبکہ جون کیلئے 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 1298.31 روپے تھی۔

Advertisement

یاد رہے اس سے قبل کورونا کی وجہ سے معاشی مسائل سے دوچار عوام کیلئے بری خبر ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 10 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل اب عوام کو 101روہے 46 پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا جبکہ مٹی کا تیل 59 روپے 6 پیسے کا ہوگیا اور لائٹ ڈیزل کی 59 روپے 58 پیسے کا دستیاب ہوگا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی کھپت کم ہونے سے قیمتیں تاریخ کی کم تریں سطح پر پہنچ گئی تھیں جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر