Advertisement
Advertisement
Advertisement

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل کا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ

Now Reading:

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل کا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ
کور کمانڈر کراچی

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملہ ناکام بنانے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا جہاں آئی جی پولیس سندھ مشتاق مہر نے کور کمانڈر کا استقبال کیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نے بہادر پولیس جوانوں کے لیئے آرمی چیف کا پیغام پہنچایا جبکہ یادگار شہداپر حاضری دی،فاتحہ اور پھول چڑھائے اور پولیس اہلکاروں میں تعریف اسناد بھی تقسیم کی۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملہ ناکام بنانے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ  پولیس، رینجرز، سیکیورٹی گارڈز نے بہادری سے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا۔

نیوی وار کالج پاک بحریہ کا قابل فخر ادارہ ہے، آرمی چیف

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا تھا ، نیوی وار کالج آمد پر کمانڈنٹ ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

نیوی وار کالج لاہور کے دورے میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے،فاتحہ خوانی کی۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اپنے خطاب کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جیو اسٹریٹجک ماحول، سیکیورٹی چیلنجز اور پاکستان کے لیئے موجود مواقع پر بات کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر