Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وبا کے معاشی مضمرات سے نمٹنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے، وزیرخارجہ

Now Reading:

کورونا وبا کے معاشی مضمرات سے نمٹنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے، وزیرخارجہ
کورونا وبا

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، جیسے ترقی پذیر ممالک کیلئے کورونا وبا کے معاشی مضمرات سے نمٹنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ڈنمارک کے وزیر خارجہ جیب کوفوڈ کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے رابطہ ہوا ، جس میں دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات، کورونا وبائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق ہوا۔

ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ گذشتہ سات دہائیوں سے قائم دو طرفہ تعلقات کی نوعیت پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ کراچی اسٹاک ایکسچینج پر ہونیوالے دہشت گردی کے حملے اور قیمتی جانوں کے نقصان پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔

وزیر خارجہ نے کورونا وبا کے باعث ڈنمارک میں ہونیوالے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار جبکہ وبا سے نمٹنے کیلئے ڈنمارک کی جانب سے اٹھائے گئے بروقت اقدامات کو سراہا اور اپنے ڈینش ہم منصب کو پاکستان  کی طرف سے اس عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیرخارجہ نے کہا کہ کورونا عالمی وبائی صورتحال کے پیش نظر ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کو سہارا دینے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے ترقی پذیر ممالک کیلئے عالمی سطح پر ڈیٹ ریلیف کی فراہمی کی تجویز دی ہے تاکہ یہ ممالک اپنے وسائل، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور انسانی زندگیوں کو بچانے کیلئے بروئے کار لا سکیں۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ ڈنمارک ڈیٹ ریلیف تجویز کو آگے بڑھانے میں اپنا موثر کردار ادا کرے گا۔

ڈینش وزیر خارجہ نے ترقی پذیر ممالک کیلئے ڈیٹ ریلیف کی تجویز کو سراہتے ہوئے اس ضمن میں ممکنہ تعاون کا عندیہ دیا اور کہا کہ کورونا وبا کے بعد ہم احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کاروبار زندگی کو بحال کر رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان فاٹف کے حوالے سے تحفظات کو دور کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہا ہے جس پر ڈینش وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان جی ایس پی پلس اور فاٹف کی شرائط پر سنجیدگی سے عمل پیرا ہے۔

وزیر خارجہ نے پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس اسٹیٹس اور فاٹف کے معاملے پر پاکستان کی حمایت پر ڈنمارک وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان،مشترکہ ذمہ داری کے تحت افغانستان میں قیام امن کیلئے مخلصانہ کوششیں کر رہا ہے اور اس سلسلے میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔

تین سالہ بچے کے سامنے نانا کا قتل نا قابل برداشت ہے، وزیرخارجہ

Advertisement

وزیر خارجہ نے کرونا وبا کے تناظر میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری دوہرے لاک ڈاؤن اور 80 لاکھ نہتے کشمیریوں کی حالت زار سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نہتے کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے کیلئے ڈنمارک سمیت عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کو پس پشت ڈالتے ہوئے ڈومیسائل ضوابط میں تبدیلی کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے عالمی برادری کو بھارتی رویےکا فوری نوٹس لیناچاہیے۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ڈینش ہم منصب کو صورتحال معمول پر آنے کے بعد دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے شکریے کے ساتھ قبول کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر