مرکزی بینک کے ذخائر میں 1ارب 27 کروڑ ڈالر اضافہ ہواہے جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر 11.23 ارب ڈالر ہوگئے ۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مرکزی بینک کو 2 ارب 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر موصول ہوئے، حکومتی قرض کی مد میں 26 جون تک 80.9 کروڑ ڈالر ادا کئے گئے۔
جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 26 جون تک عالمی بینک سے 73.70 کروڑ ڈالر ، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50.3 کروڑ ڈالر ہوئے، ایشین انفراسٹرئچر انویسمبٹ بینک سے 50 کروڑ ڈالر اور حکومت کو 30 کروڑ ڈالر چین سے موصول ہوئے۔
بینک تعطیل سے متعلق اسٹیٹ بینک کا بڑا اعلان
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.80 کروڑ ڈالر کم ہوکر 6.74 ارب ڈالر ہوگئے جبکہ مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 1.24 ارب ڈالر بڑھ کر 17.97 ارب ڈالر ہوچکے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے رواں ہفتے حکومت کو چین سے ایک ارب ڈالر کا قرض بھی ملا ہے، چین سے ایک ارب ڈالر کے ذخائر اگلے ہفتے تین جولائی کے ذخائر کے ڈیٹا میں شامل ہونگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
