Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجلی کا کوئی شارٹ فال نہیں، پیداوار طلب سے زیادہ ہے، پاور ڈویژن

Now Reading:

بجلی کا کوئی شارٹ فال نہیں، پیداوار طلب سے زیادہ ہے، پاور ڈویژن
بجلی

ملک بھر بالخصوص کراچی کے شہری  8 سے 12 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کا شکار ہیں تاہم  پاور ڈویژن  نے دعویٰ کیا ہے کہ   ملک میں بجلی کا کوئی شارٹ فال نہیں ہے۔

پاور ڈویژن  کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ  راولپنڈی،لاہور،پشاور،کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں چھ سے آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے تاہم ملک میں  بجلی کا کوئی شارٹ فال نہیں ہے، بڑھتی لوڈشیڈنگ کی سب سے بڑی وجہ بدانتظامی ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ   ملک میں بجلی کی پیداوار 25 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ  ملک میں بجلی کی طلب 23 ہزار 537 میگاواٹ ہے۔ ایک ہزار 463 میگاواٹ بجلی ضرورت سے زائد موجود ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ   ملک میں بجلی کی ترسیلی صلاحیت  20 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ  بجلی کی تقسیمی صلاحیت 18 ہزار میگاواٹ ہے۔ لائن لاسز اور دیگر نقصانات کی مد میں 7 ہزار میگاواٹ بجلی ضائع ہورہی ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کا مزید کہنا ہے کہ  2019 میں بجلی کی کل پیداوار 117 ارب میگاواٹ رہی۔2019  میں 18 ارب میگاواٹ بجلی ضائع ہوئی۔ ضائع شدہ بجلی کی قیمت 90 ارب روپے تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر