
شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کاآغاز ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے ساتھ تیزہوائیں بھی چل رہی ہیں جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں اس وقت 40 سے 44 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ شہر کے شمالی اور غربی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہے۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے بہادرآباد, گلستان جوہر و ملحقہ علاقوں میں مٹی کا طوفان اُمڈ آیا جس نے ہر شخص کو خوفزدہ کردیا جبکہ 40 تا 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں۔
گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری
یاد رہے اس سے قبل شہرقائد میں آج ( اتوار) رات سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کردیا گیا تھا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ پیر،منگل کو موسلادھار بارش سے کراچی،ٹھٹھہ،حیدرآباد،بدین میں اربن فلڈکاخطرہ ہے، تمام ادارے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
واضح رہےکہ بارشوں کے ساتھ ساتھ آسمانی بجلی گرنے کے امکانات بھی ہیں اور تیز ہوائوں کے سبب بڑے پیمانے پر تباہی پھیلنے کا خدشہ ہے، تمام متعلقہ ادارے مون سون کی بارشوں سے پہلے تمام احتیاطی تدابیروں پر عمل درآمد کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News