Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایل او سی پر اشتعال انگیزی، بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

Now Reading:

ایل او سی پر اشتعال انگیزی، بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی
دفتر خارجہ

لائن آف کنٹرول (ایل او سی )پر بھارتی افواج کی اشتعال انگیزی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار  کو دفتر خارجہ طلب کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی جانب سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں  کیے جانے پر  پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار  کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔

ایل او سی پر بھارتی افواج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارتی سفارتکار کو احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  رواں برس بھارت کی جانب سے 1595 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کی گئی  ہیں  جس میں 14 معصوم شہری  شہید اور 121 زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ    بھارتی افواج لائن آف کنٹرول پر تسلسل سے شہری آبادی کو بھاری اسلحہ سے نشانہ بنا رہی ہیں۔ کنٹرول لائن پر تناؤ بڑھا کر بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ  بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔  بھارت 2003کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر