کراچی: کراچی کے علاقے پاپوش میں چوری کی واردات کا واقعہ پیش آیا جس میں شہریوں نے ملزم کو پولیس کے حوالے کیا اور پولیس نے ملزم کو فرار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاپوش نگر خلافت چوک کے قریب گزشتہ روز ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں برف خانے سے ملزم نے ہزاروں روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔
واردات کے نتیجے میں اہل محلہ نے ہونے والی ڈکیتی کو ناکام بنا کر ڈکیت کو پولیس کے حوالے کردیا تھا بعدازاں برف خانے کے مالک نے انکشاف کیا کہ پولیس نے ملزم کو چھوڑ دیا ہے۔
واردات کے متعلق ایک شہری کا کہنا ہے کہ ایک ملزم برف لینے کے غرض سے آیا اور پستول دیکھا کر نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کی لیکن شہری نے 8 سے 10 منٹ تک میں نے ڈکیت کا مقابلہ کیا جس کے بعد اہل محلہ اور میں نے چور کو مار پیٹ کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔
شہری کا مزید کہنا ہے کہ صبح کے چار بجے ایف آئی آر بڑی مشکل سے کی گئی اور سہ پہر 12 بجے ایس ایچ او نے کہا کہ ملزم کی تصویر ہے تو دے دیں کیونکہ ملزم حوالات سے فرار ہوگیا ہے۔
شہری کا کہنا تھا کہ اس کی جانب سے جان پر کھیل کر ملزم کو پولیس کے حوالے کیا تھااور ملزم باآسانی پولیس کی تحویل سے فرار ہوگیا۔
شہری کی جانب سے اعلی افسران سے اس واقعہ کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب بول نیوز کی جانب سے ایس ایچ او پاپوش سے رابطہ کیا گیا ہے جس میں ایس ایچ او نے ملزم کے مبینہ فرار کی خبر سے کرتے ہوئے انکار تھانے آکر معلومات لینے کی کوشش پر فون کاٹ دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
