
کراچی میں ایک اور عمارت کے زمین بوس ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ایک اور عمارت کے زمین بوس ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمارت خستہ حالی کا شکار تھی اور گزشتہ روز ہی خالی کرائی گئی تھی ۔
لیاری میں رہائشی عمارت گر گئی
ذرائع نے بتایا ہے کہ عمارت کے خالی ونے کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔
اس سے قبل لیاری میں کھڈا مارکیٹ کے قریب رہائشی عمار ت گر گئی تھی جس کے باعث علاقہ مکینوں میں خوف طاری ہوگیا تھا۔
لیاری میں کھڈا مارکیٹ کے قریب رہائشی عمارت گر نے سے ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی ہوئے تھے جبکہ کئی افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ بھی تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News