
شہر قائد کے باسیوں کے لیے ابر رحمت کے الیکٹرک انتظامیہ کی نااہلی کے سبب موت کا پروانہ بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں کے الیکٹرک کی مجرمانہ غفلتوں کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔کراچی میں آج کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں اب تک 10 سالہ بچے سمیت 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
ناگن چورنگی مسلم ٹاؤن میں واقع گھر میں کرنٹ لگنے کے باعث دس 10 سالہ بچہ جبکہ ناگن چورنگی الحاج اختر پکوان کے قریب بینک میں کرنٹ لگنے کے باعث 21 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
کارساز پر موٹر سائیکل سوار شخص کرنٹ لگنے سے جان بحق ہوا جبکہ ماڈل کالونی میں گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے بھی ایک شخص جان بحق ہوا ہے۔
دیگر واقعات میں ہجرت کالونی گلی نمبر 23 میں کرنٹ لگنے سے معمر شخص جاں بحق ہوئے جبکہ کریم آباد میں کام کے دوران ایک مزدور بھی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ ایک روز کراچی میں تیز آندھی کے ساتھ ہونے والی بارش کے نتیجے میں بھی مختلف حادثات میں 9 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News