
ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ غیر قانونی بجلی کے حصول کے لئے لگائے گئے کنڈے جان لیوا ہوسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی فراہم کرنے والی نجی کمپنی کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا ہے کہ بارش کے باعث متاثرہ مقامات پر بجلی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ بیشترعلاقوں میں بجلی بحال کی جا چکی ہے۔
کے الیکٹرک کی ٹیمزبن قاسم، اورنگی اور کورنگی کے متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔
شہری ٹوٹے ہوئے تاروں، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیںجبکہ مقامی فالٹس کی درستگی کیلئے عملہ 24 گھنٹے موجود ہے۔
واضح رہے اس سے قبل کراچی میں بجلی فراہم کرنے والی نجی کمپنی کے الیکٹرک کے ترجمان نے وارننگ جاری کی ہے کہ بارش اور کھڑے پانی میں پانی کی موٹر جیسے برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔
شہری بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں، ترجمان کے الیکٹرک
ترجمان کے الیکٹرک نے کہا تھا کہ بارشوں سے قبل کے-الیکٹرک نے سسٹم کی بہتری کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے ہیں، ان اقدامات میں ارتھنگ، اور گراؤنڈنگ کے ساتھ، ایچ ٹی اور ایل ٹی پولز کی جیو ٹیگنگ جیسے اقدامات بھی شامل ہیں۔
ترجمان نے یہ بھی کہا تھا کہ بارشوں سے قبل ان تمام اقدامات کا مقصد کے-الیکٹرک کے سسٹم کو مزید بہتر بنانا ہے جبکہ الیکٹرک کی موبائل ٹیمیں بجلی سے متعلق بروقت امداد اقدامات کے لیے ہمہ وقت مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News