
پاکستان کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی ٹک ٹاک پر بنائے گئے فیک اکاؤنٹ سے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے اسے فالو کرنے سے خبردار کردیا۔
سجاد علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فیس بُک پر مختصردورانیے کی ویڈیوز پر مبنی ایپ ٹک ٹاک پر اُن کے نام سے بنائے گئے فیک اکاؤنٹ کی تصویر شیئر کی۔
سجاد علی نے کیمشن میں مداحوں سے ٹک ٹاک پر اس اکاؤنٹ کو رپورٹ اور بلاک کرنے کا کہا۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ فیک اکاؤنٹ ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سجاد علی کے فیک ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ایک لاکھ سے زائد فالوور جبکہ شیئر کی گئی ویڈیو پر 4 لاکھ سے زائد لائکس موجود ہیں۔
واضح رہے سجاد علی مداحوں سے رابطے میں رہنے کیلئے سوشل میڈیا پر فعال رہتے ہیں اور ان کا ٹک ٹاک پر کوئی اکاوئنٹ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News