پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان انوشے اشرف نے مندر تعمیر کرنے کی حمایت میں آواز بلند کر لی۔
انوشے اشرف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مندر تعمیر کرنے کی حمایت میں آواز اُٹھا دی ہے۔
just 4 ONE minute imagine living in a country that doesn’t allow a mosque for you to pray in. They don’t let you get the job you deserve because of your faith. It happens, yes. But do YOU want to be that nation who oppresses the weak? I hope not. #MandirTauBanega
— Anoushey Ashraf (@Anoushey_a) July 4, 2020
اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ صرف ایک منٹ کے لیے ایسے ملک میں رہنے کا تصور کریں جہاں آپ کو مسجد تعمیر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور نہ ہی وہاں آپ کو مساجد میں نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی۔
انہوں نے لکھا کہ آپ کو اُس ملک میں آپ کے مذہب اور عقیدے کی وجہ سے ملازمت نہ دی جائیں اور وہاں آپ پر ظلم کیا جائے گا، تو کیا آپ اُس ملک کی قوم بننا چاہیں گے؟
You are free; u are free to go to your temples, your mosques or to ANY other places of worship in this State of Pakistan. I may belong to any religion, caste or creed, that has nothing to do with the business of the state. Mhd Ali Jinnah #MandirTauBanega @KDSindhi #ShameOn92News
— Anoushey Ashraf (@Anoushey_a) July 4, 2020
اداکارہ نے خود ہی اپنے اِس سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہم میں سے کوئی بھی ایسے ملک میں رہنا چاہے گا۔
دوسری جانب اُنہوں نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا مشہور قول بھی لکھا جس قول میں پاکستان میں برابری، امن، یکسانیت کا پیغام دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اقلیتوں کو بغیر کسی ڈر اور خوف کے اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی آزادی کی بھی بات کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) نے مندر کا کام رکوادیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
