Advertisement
Advertisement
Advertisement

آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کو بے نقاب کرنا اخلاقی فرض ہے، فیاض الحسن چوہان

Now Reading:

آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کو بے نقاب کرنا اخلاقی فرض ہے، فیاض الحسن چوہان

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ  آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کو بے نقاب کرنا میرا اخلاقی، سیاسی اور قانونی فرض ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  خصوصاً کرپٹوں کے سرغنہ شہباز شریف کی بے لوث اور بے خوف کرپشن اور نااہلی کو سامنے لانا میری اولین ترجیح ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ  ن لیگی ترجمان میرے الزامات، بیانات اور انکشافات کا بروقت جواب دینے کی کوشش کیا کریں۔  ن لیگی ترجمانوں کا جواب ایک دن بعد شہباز شریف سے ڈانٹ کھانے کے بعد آتا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی شبانہ روز محنت کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔  پنجاب میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں کوروناکے تدارک کے بہتر نتائج سردار عثمان بزدار کی قیادت کی بدولت ممکن ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا کیسز میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

Advertisement

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ سیاسی مخالفین کے شدید منفی پراپیگنڈے کے باوجود بزدار حکومت کے اتحادی ساتھ کھڑے ہیں۔  سیاسی، انتظامی و عوامی امور کو ساتھ لے کر چلنا سردار عثمان بزدار کا طرہ امتیاز ہے۔

فیاض الحسن چوہان  کا کہنا تھا کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب صوبے کے مختلف اضلاع کے دورے کر رہے ہیں۔ گذشتہ ادوار میں نام نہاد خادم اعلیٰ سیلاب آنے کے بعد فوٹو سیشن کے لیے پانی میں جا کھڑے ہوتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ  آج سالوں بعد پنجاب کی نہریں ٹیلز تک چھوٹے کاشتکاروں کی فصلوں کو سیراب کر رہی ہیں۔ بزدار حکومت کی گندم پر ٹارگٹڈ سبسڈی امیر کے مقابلے میں غریب عوام کو بہتر فائدہ دے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر