
ڈپٹی کنوینر ایم کیوایم پاکستان کنورنوید جمیل و اراکین رابطہ کمیٹی کی جانب سے لیاقت آباد میں شہداء اردو کی قبروں پر حاضری دی گئی ہے۔
کنورنوید جمیل و اراکین رابطہ کمیٹی نے شہداء اردو کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور شہداء اردو کو زبردست خراج عقیدت بھی پیش کی۔
بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کنورنوید جمیل نے کہا کہ اردو زبان کیلئے شہدا اردو کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے اور ایم کیوایم پاکستان شہداء اردو کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
انہوں نے کہا آج کا دن بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ شہداء اردو کے ساتھ مادرملت محترمہ فاطمہ جناح کی بھی آج برسی ہے اور ایم کیوایم پاکستان مادرملت اور پاکستان کی بانی قائداعظم کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
سینئیر عامر نے خان میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ایک ایسا دن ہے جب اس شہر کی باسیوں نے ظالم و جابر حکمرانوں کیخلاف علم بغاوت بلند کی تھی اور شہداء کی قربانیوں نے جو اس دیا جلایا تھا وہ آج تک روشن ہے۔
انہوں نے کہا اہل کراچی کے ساتھ ظلم وزیادتیوں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے اور ظلم و جبر کے خلاف جدوجہد ہمیشہ جاری رہے گی۔
انہوں نے بتایا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں اٹھارویں ترمیم ،این ایف ای ایوارڈ اور مہنگائی کیخلاف آواز اٹھانے کیلئے شرکت کی کیونکہ سندھ کے بجٹ میں کراچی سب سے زیادہ حصہ دیتا ہے کراچی کو اسکا حق آج تک نہیں ملا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News