
احمد شاہ 5 سال کی عمر میں سلور اور گولڈن پلے بٹن حاصل کرکے کم عمر یوٹیوبر بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے احمد شاہ کا نام اس وقت مقبول ہوا جب انکی وڈیو اوئے یہ میرا بستہ ہے، پیچھے تو دیکھو نےسوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی۔
چائلڈ آرٹسٹ احمد شاہ نے چھوٹی سی عمر میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
یاد رہے کہ احمد شاہ نے اپنی معصوم باتوں اور چلبلے انداز کی وجہ سے نیا ریکارڈ بناڈالاہے۔
دوسری جانب احمد شاہ کی سوشل میڈیا پر نٹ کھٹ اور معصومانہ انداز گفتگو کی ویڈیوز کو صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ احمد شاہ نے نہ صرف پاکستان میں اپنے مداح بنائے بلکہ دیگر ممالک میں بھی انکی شرارت سے بھرپور ویڈیوز کو پسند کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت احمد شاہ کے یوٹیوب چینل پر 14۔1 ملین سبسکرائبرز ہیں جہاں وہ اپنے بھائی ابوبکر اور عمر کیساتھ دل کو چھو لینے والے ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News