
عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز امریکا اور بھارت میں ایک بار پھر سامنے آگئے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
امریکا میں پہلی مرتبہ یومیہ مریضوں کی تعداد 65 ہزار551 ہو گئی ہے۔
جبکہ بھارت میں ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ 26 ہزار 506 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
دوسری جانب بھارتی ریاست یوپی میں کورونا کے کیسز بڑھنے پر دوبارہ 3 روز کے لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔
امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 35 ہزار 822 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں۔
جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 32 لاکھ 19 ہزار 999 ہو چکی ہے۔
اس کے علاوہ امریکا میں 14 لاکھ 26 ہزار 428 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے، جہاں کورونا سے 21 ہزار 623 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 94 ہزار 842 ہو گئی ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس کے 4 لاکھ 96 ہزار 48 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 23 لاکھ 93 ہزار 533 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 57 ہزار 494 ہو گئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News