
سابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سواراج سڑؑسٹھ برس کی عمر میں چل بسیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیرخارجہ کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔
سشما سوراج کو ڈاکٹرز نے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں اور چل بسیں ۔
سابقہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سواراج حکمراں جماعت بھارتیا جنتا پارٹی کی سینئر رہنما بھی تھی ۔
سابقہ بھارتی وزیر خارجہ نے اپنی طبیعت کی ناسازی کے باعث 2019 میں ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات میں حصہ نہیں لیا تھا۔
سابقہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو بھارت میں اندرا گاندھی کے بعد دوسری خاتون وزیر خارجہ ہونے کا اعزاز حاصل تھا،وہ 7 مرتبہ رکن پارلیمان منتخب ہوئیں جبکہ 1977 میں 25 سال کی عمر میں سشما سوراج ہریانہ کی تاریخ میں سب سے کمسن وزیر بنیں۔
سشما سوراج 14 فروری 1952 کو بھارت کی ریاست ہریانہ میں پیدا ہوئی تھیں۔ وہ نریندر مودی کے گزشتہ دور حکومت میں 5 سال تک وزیر خارجہ رہیں۔
انتقال سے قبل اپنی آخری ٹوئٹ میں سشما سوراج نے وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا تھا۔
प्रधान मंत्री जी – आपका हार्दिक अभिनन्दन. मैं अपने जीवन में इस दिन को देखने की प्रतीक्षा कर रही थी. @narendramodi ji – Thank you Prime Minister. Thank you very much. I was waiting to see this day in my lifetime.
— Sushma Swaraj (@SushmaSwaraj) August 6, 2019
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سواراج نے اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم نریندر مودی کو کشمیر کے متعلق اقدام پر مبارکباد پیش کی تھی۔
سشما سوراج کے انتقال کی مزمت کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ سشما سوراج کو بھارت کے لیے کی گئی ہر چیز کے لیے یاد رکھا جائے گا، میری ہمدردیاں ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں کے ساتھ ہیں۔
Sushma Ji’s demise is a personal loss. She will be remembered fondly for everything that she’s done for India. My thoughts are with her family, supporters and admirers in this very unfortunate hour. Om Shanti.
— Narendra Modi (@narendramodi) August 6, 2019
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News