Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کی تکمیل کو یقینی بنارہا ہے، مشیر خزانہ

Now Reading:

پاکستان ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کی تکمیل کو یقینی بنارہا ہے، مشیر خزانہ
چینی کی درآمد

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کی تکمیل کو یقینی بنارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے پائیدار ترقی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے پینل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کے ایک ذمہ دار رکن کی حیثیت سے پاکستان اینٹی منی لانڈرنگ کیلئے کوشاں ہے جبکہ ایف اے ٹی ایف کے 27 ایکشن پلان آئٹمز میں سے 14 پر کام کیا ہے۔

پاکستان نے باقی 13 ایکشن پلان آئٹمز سے نمٹنے میں خاطر خواہ پیشرفت کی ہے جبکہ پاکستان نے ترسیلات زر بھیجنے والے بیرون ملک مقیم  کی آسانی کیلئے قانون سازی کی ہے۔

پاکستان نے باہمی تشخیصی رپورٹ کے مجوزہ اقدامات سے نمٹنے میں کافی پیشرفت کی ہے جس میں تکنیکی تعمیل کو پورا کرنے کے لئے 15 قانونی ترامیم عملدرآمد کیا ہے۔

اینٹی منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں، حالیہ برسوں میں اینٹی منی لانڈرنگ اور ٹیررازم فنانسنگ روکنے کے قوانین کو سخت کیا ہے۔

Advertisement

بین الاقوامی معیار کے ساتھ قوانین کو  مزید بہتر بنانے کیلئے اینٹی منی لانڈرنگ  ایکٹ میں ترمیم کی گئی ہے جبکہ اے ایم ایل ایکٹ کے شیڈول میں پیش گوئی کے متعدد جرائم کو شامل کیا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن سے بے روزگاری میں مزید اضافے کا خطرہ ہے، مشیر خزانہ

کرپشن ، منشیات ، دہشت گردی اور انسانی سمگلنگ سمیت سنگین جرائم  جبکہ فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کی خلاف ورزیوں کو بھی اینٹی منی لانڈرنگ کے شیڈول میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ریمیٹنسز انیشیٹیو کے ذریعے ترسیلات بھیجنے والوں کو سہولیات دی گئی ہیں جس کی وجہ سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔

اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ  2010 کے تحت ان جرائم میں بھی سزا دی جاسکتی ہے جبکہ 2008 میں ترسیلات زر 6.4 ارب ڈالر تھیں اور 2020 میں 23 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر