پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہداء قوم کا فخر ہیں جو دہشتگردی کے خلاف اپنی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں انٹیلی جنس آپریشن میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سپاہی محمد اسماعیل خان، سپاہی محمد رضوان خان، سپاہی محمد شہباز یاسین اور سپاہی راجا وحید احمد نے وطن عزیز کے لئے عظیم قربانی دی۔
اپنے بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مزید کہا کہ اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے اور متاثرہ خاندانوں کو صبر جمیل دے۔ آمین
یاد رہے اس سے قبل شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کی گئی کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ پاک فوج کے 4 جوان بھی شہید ہوگئے تھے۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 4 دہشتگرد ہلاک
ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کردی ،دوران آپریشن پاک فوج کے 4 جوان بھی شہید ہوگئے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکار میں شہدا میں سپاہی محمد اسماعیل خان، محمد شہباز یاسین، راجہ ولید احمد اورمحمد رضوان خان شامل ہے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے بعد علاقے کو کلیئر کر دیا جبکہ خفیہ پناہ گاہ میں چھپے ہوئے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
