
بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کاسلسلہ بدستور جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے کنٹرول کے کھوئی رتہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی اورسویلین آبادی کو نشانہ بنایا۔
5 innocent civilians including an 11 years old girl & a woman got injured due to Indian unprovoked ceasefire violation ( CFV) in Khuiratta Sector along #LOC. #PakistanArmy troops responded effectively and targeted those Indian posts which initiated fire.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 12, 2020
ترجمان آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے گیارہ سالہ لڑکی اور خاتون سمیت پانچ شہری زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی طبی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔
ترجمان آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا بھرپور اور موثر جواب دیا۔
ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری
یاد رہے اس سے کچھ دیر قبل بھی ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے رکھ چکری سیکٹر میں آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایک معمر خاتون زخمی ہوئی جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی طبی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔
ترجمان آئی ایس پی آر نے مزید کہا تھا کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا بھرپور اور موثر جواب دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News