معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ پاکستان اگلے سال ورلڈٹورازم فورم کی میزبانی کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان اگلے سال ورلڈٹورازم فورم کی میزبانی کرے گا، فورم میں تین روز کانفرنس کیلئےاور دو روز سیاحت کیلئے ہوں گے، اگلے دو سال میں پاکستان میں بتیس نئے تھری اور ٹو اسٹار ہوٹلز بنیں گے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ ورلڈٹوررازم فورم اور ڈی ایٹ سمٹ دونوں الگ الگ ہیں، ورلڈٹوررازم فورم کا اصل مقصد سیاحت کیلئے سرمایہ کاری ہے، ورلڈٹوررازم فورم کے بعد 6ماہ تک کنسلٹنگ کا سلسلہ جاری رہتاہے، 5روزہ فورم میں اہم شخصیات شرکت کرتی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے 2 سال میں پاکستان میں 32نئے تھری اور ٹو اسٹار ہوٹلز بنیں گے اور پی ٹی ڈی سی کی عمارتوں کی حالت زار بہتر بنانے کی کوشش کریں گے جبکہ سیاحت کیلئے جگہ کو لیز ،خریدنےکیلئےون ونڈو آپریشن کا بھی آغاز کریں گے۔




















