
افغان صوبے سمنگان کے شہر ایبک میں افغان خفیہ ایجنسی کے دفتر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 43 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے شہر ایبک میں افغان خفیہ ایجنسی کے دفتر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت کم از کم 43 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد فائرنگ کی بھی اطلاع ہے ، مسلح افراد کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ جاری ہے۔
دوسری جانب ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
افغان طالبان سمیت کسی بھی دیگر دہشتگرد گروپ نے ابھی تک اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News