
پاکستان کی نجی ایئر لائن حکومت کی جانب سے بڑی مشکل کا شکار ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر ڈائریکٹر شاہین ایئر لائن کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
شاہین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے مقدمہ تحریری شکایت پر درج کیا گیا ہے۔
قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے پر شاہین ایئر انٹرنیشنل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق مقدمہ سی ای او، ڈائریکٹرز سمیت 15 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ شاہین ایئر انٹرنیشنل نے مارچ 2018 سے لے کر ابھی تک ادائیگیاں نہیں کی جبکہ معاوضوں اورمحصولات کی عدم ادائیگی سے خزانے کو 1 اعشاریہ 4 ارب کا نقصان بھی ہوا ہے۔
ایئر لائن نے مارچ 2018 کے بعد سے سی اے اے کو فلائٹ آپریشن کے سلسلے میں چارجز منتقل نہیں کیے ہیں۔ “ان کو قومی خزانے کو 1.4 بلین روپے کا نقصان پہنچا ہے ،” ایف آئی اے نے بطور ذرائع دعوی کیا ہے کہ منی لانڈرنگ میں ایئر لائن کے ملوث ہونے سے متعلق ثبوت تحقیقات کے دوران سرگرمی بھی سامنے آئی ہے۔
واضح رہے کہ شاہین ایئر کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر واقع ایک نجی پاکستانی ایئر لائن تھی، یہ مالی پریشانیوں کی وجہ سے 2018 میں اپنے لیکویڈیشن تک پاکستان کی دوسری سب سے بڑی ایئر لائن رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News