Advertisement
Advertisement
Advertisement

15 سال سے نابینا ہونے کا ڈھونگ رچانا خاتون کو مہنگا پڑگیا

Now Reading:

15 سال سے نابینا ہونے کا ڈھونگ رچانا خاتون کو مہنگا پڑگیا

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون کو 15 سال سے نابینا ہونے کا ڈھونگ رچانا خاتون کو مہنگا پڑگیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے تقریباً 10 لاکھ پاؤنڈ امدادی رقم حاصل کی۔

انگلینڈ کے شہر مانچسٹر کی عدالت نے 15 سال سے نابینا ہونے کا ڈھونگ رچا نے والی ادھیڑ عمر خاتون کو 3 برس 8 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ 65 سالہ کرسٹینا نے 15 برس کے دوران تقریباً 10 لاکھ پاؤنڈ سببے زائد حکومتی امداد کی مد میں حاصل کیے جو ماہانہ اوسطاً 13 ہزار پاؤنڈ بنتی ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ کرسٹینا نے اپنی دو شناخت بنا رکھی تھی اور برطانوی حکومت سے اپنی معذوری کے بدلے ماہانہ وظیفہ وصول کرتی تھیں۔

خیال رہے کہ کرسٹینا اس وقت قانون کی نظروں میں آگئیں جب انہیں سی سی ٹی وی فوٹیج میں اخبار پڑھتے اور اسکول سے اپنے پوتے کو لیتے ہوئے دیکھا گیا۔

دوسری جانب خاتون نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے رقم ضرورت مندوں میں تقسیم کی تھی۔

اس کے علاوہ انہوں نے اقرار کیا کہ امدادی رقم میں سے انہوں نے متعدد مرتبہ سیاحتی دورہ کیا، کپڑے خریدے اور جلد کی سرجری کرائی۔

اس حوالے سے عدالت نے کہا کہ یہ وہ رقم تھی جس کی آپ حقدار نہیں تھی، 15 سال آپ نے اپنے ساتھی شہریوں سے 10 لاکھ پاؤنڈ چوری کیے۔

علاوہ ازیں عدالت نے خاتون کی 34 سالہ بیٹی اینی براؤن کو 70 ہزار پاؤنڈ کی منی لانڈرنگ کے الزام میں 18 ماہ کی سزا سنا دی اورکہا کہ اینی براؤن نے اپنی والدہ کے پاس اتنی بڑی رقم ہونے پر شکوک کا اظہار لیکن پولیس کو مطلع نہیں کیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ کرسٹینا نے ایک عام برطانوی شہری کی تنخواہ کے مقابلے میں ماہانہ 5 گنا زیادہ رقم حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر