
قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے ترک صدر کے متعلق کہا ہے کہ ترکی کے صدر اردوان مذہبی رواداری کی ایک اہم مثال ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام کو قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے ترک زبان میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ممالک کی اپنی اپنی قانون سازی اور عدالتی نظام ہے۔
Bütün ülkelerin kendi mevzuatı ve yargı sistemi mevcuttur. Yargı kararını uygulayarak Ayasofya’nın Cami vasfına geri döndürmesi Türkiye’nin hakkıdır. Cumhurbaşkanı Erdoğan liderliğindeki Türkiye dini toleransın önemli bir örneği ve dinlerarası harmoni ve anlayışın savunucusudur. https://t.co/Fby8rqzvuQ
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 13, 2020
انہوں نے آیا صوٖیہ مسجد کے لئے کہا ہے کہ آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنا عدالتی فیصلہ اور ترکی کا حق ہے۔
یاد رہے کہ ترک حکومت نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1935ء میں کمال اتاترک کابینہ کے’آیا صوفیا’ کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ منسوخ دیا گیا ہے جبکہ اسے دوبارہ مسجد میں تبدیل کردیا ہے۔
ترک کونسل اسٹیٹ کے نمائندے نعمان کرتولمس نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘ترکی کی قومی خودمختاری کا معاملہ اور آیا صوفیہ کی حیثیت کے بارے میں فیصلہ کرنے کا واحد اختیار صرف ترکی کا ہے،ہمیں اپنے معاملات میں کسی کی سفارش کی ضرورت نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News