Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم کاروباری ماحول کو بہتر بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں، مشیر تجارت

Now Reading:

ہم کاروباری ماحول کو بہتر بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں، مشیر تجارت

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ہم نے بہت کام کیا ہے اور ہم کاروباری ماحول کو بہتر بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اب تک ایز  آف ڈوئنگ بزنس پر ہماری پیشرفت اطمینان بخش رہی ہے۔

Advertisement

اپنے پیغام میں عبدالرزاق داؤد نے یہ بھی کہا کہ کاروبار میں آسانی کے انڈیکس میں پیشرفت کو برقرار رکھنے کے لئے مزید اصلاحات جاری ہیں جبکہ اصلاحات کی اس رفتار کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے مزید کہا کہ 30 اپریل 2020 تک ہمارے پلان کے مطابق بند ہوگئے جس کی رپورٹ اکتوبر میں آئے گی، ہمیں امید ہے کہ ہماری اصلاحی کوششوں سے اس سال بھی اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔

 واضح رہے اس سے قبل مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی صدارت میں وزارت تجارت کے تھنک ٹینک کا اجلاس ہوا ، جس میں کورونا وائرس کے باعث معیشت پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے پر غور کیا گیا  اور صنعتی شعبے کے نمائندوں نے حکومت کو تجاویز سے بھی آگاہ کیا ۔

اس موقع پر مشیر تجارت نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا میں تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں، پاکستان کو بھی جدید تقاضوں کے مطابق ملکی معیشت کو آگے بڑھانا ہوگا۔

صنعتوں کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، مشیر تجارت

Advertisement

  عبدالرزاق داؤد نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ صورتحال بزنس ماڈل کو نئی شکل دینے کا ایک موقع ہے، عالمی مارکیٹ تک برآمدات کی رسائی سمیت خدمات کے شعبے میں نئی راہیں تلاش کرنی ہونگی۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے مزید کہا تھا کہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے جبکہ حکومت برآمدات بڑھانے سمیت برآمداتی شعبے کو سہولیات فراہم کررہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، خلیج کیمبے کا سسٹم سائیکلون کی شکل اختیار کرنے کا خدشہ
فتح 4 میزائل کے کامیاب تجربے پر وزیر اعلیٰ سندھ کی قوم کو مبارکباد
پاکستان معاشی ترقی میں افغانستان کے بعد سب سے پیچھے
پاکستان کا فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
خضدار؛ فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک
قومی اسمبلی : مریم نواز کے بیانات پر ن لیگ نے معافی مانگ لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر