Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی منصوبوں میں تاخیر، وزیراعظم قوم سے معافی مانگے، مریم اورنگزیب

Now Reading:

قومی منصوبوں میں تاخیر، وزیراعظم قوم سے معافی مانگے، مریم اورنگزیب
maryam

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے نوازشریف کے قومی منصوبوں میں تاخیر پر وزیراعظم عمران خان سے قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ عمران صاحب آج قوم سے معذرت کرتے کہ سیاسی انتقام اور نااہلی سے دیامیر بھاشا ڈیم منصوبہ دو سال تاخیر کا شکار کیا ہے کیونکہ وزیراعظم نواز شریف کے ملک و قوم کی ترقی کے اہم منصوبوں کو تاخیر کا شکار بنانے کے ذمہ دار عمران صاحب خود ہیں۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف نے دیامیر بھاشا ڈیم منصوبے کو عملی شکل دی اور دو سال تاخیر کے بعد عادی منصوبہ چور تحریک انصاف حکومت دیامیر بھاشا ڈیم کا کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قائد نواز شریف نے تین سال قبل قوم کو بھاشا اور داسو ڈیم پر کام شروع ہونے کی خوشخبری دی تھی، یہ نوازشریف تھے جنہوں نے تین سال قبل دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے مالیاتی منصوبے کی منظوری دی تھی اور صرف اتنا ہی نہیں بلکہ نوازشریف نے کھٹائی میں پڑے منصوبے کے لئے زمین کے حصول سمیت بنیادی کام کیا اور راستے کی رکاوٹیں دور کیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے 2018 کے آخر تک منصوبے پر عملی کام شروع کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن موجودہ حکومت نے اس اہم قومی منصوبے میں 2020تک تاخیر کی تھی کیونکہ 01 سال میں ڈیم کی تعمیر ہونا تھا اور یہ نوازشریف کے ملک سے بجلی اور آبی قلت دور کرنے کے وژن کا حصہ تھا۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے ہر منصوبے پر محمد نواز شریف کا نام لکھا ہے لیکن حکومت کو محض گالیاں دینے اور الزام لگانے والوں کو کیا معلوم ملکی ترقی اور تعمیر کے ان منصوبوں پر نواز شریف نے کتنی محنت کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر