
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے عراق کیساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سےعراقی سفیر حامد عباس کی ملاقات ہوئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات پاکستان اور عراق کے مابین باہمی و علاقائی سیکیورٹی اور کورونا سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی ہے۔
اس دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان عراق کیساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور اسی وجہ سے پاکستان کی جانب سے عراق کی ترقی اور سیکیورٹی سے متعلق ہر ممکن تعاون کیا جائیگا۔
ملاقات کے دوران عراقی سفیر نے خطے میں امن و امان کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News