Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس، چار میگا منصوبوں کی منظوری

Now Reading:

مشیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس، چار میگا منصوبوں کی منظوری
عبدالحفیظ شیخ

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں ایکنک کا اجلاس ہوا، جس میں 289 ارب روپے مالیت کے 4 منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔

 اجلاس میں زیروریٹیڈ اور ایکسپورٹ سیکٹر کو بجلی اور گیس کی سبسڈی مختص کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکنک نے سکھر حیدر آباد موٹر وے کی بی او ٹی کے تحت 165 ارب روپے سے تعمیر کی منظوری دی جبکہ سکھر حیدرآباد موٹروے کیلئے 24 ارب روپے سے اراضی خریدی جاچکی ہے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مشیر خزانہ نے ایف بی آر کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دو ہفتوں میں 5 کروڑ روپے تک کی تمام انکم ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی کرے۔

عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ باقی ریفنڈز کی ادائیگی کے لئے واضح روڈ میپ اور حکمت عملی اپنائی جائےجبکہ حکومت کی واضح پالیسی ہے کہ تمام ٹیکس ریفنڈز چاہے وہ تازہ ہوں یا پرانے ادا کئے جائے۔

Advertisement

پاکستان ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کی تکمیل کو یقینی بنارہا ہے، مشیر خزانہ

 مشیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے پچھلے سال 140 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈزکی ادائیگی کی ہے جو مالی سال 2018-19  میں ادا کی جانے والی رقوم کی واپسی سے تقریبا دوگنا ہے اسی طرح حکومت نے انکم ٹیکس ریفنڈوں کی ادائیگی بھی شروع کردی ہے۔

عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 1 کروڑ 80 لاکھ تک کے ریفنڈز کی ادائیگی کی جائے گی جبکہ اگلے مرحلے میں 5 کروڑ روپے کے انکم ٹیکس ریفنڈز جاری کئے جائیں گے۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا مزید کہنا تھا کہ سبسڈی کے لئے رواں مالی سال  20 ارب روپے کے استعمال پر اگلے اجلاس میں فیصلہ کا امکان ہے جبکہ تمام انکم ٹیکس رقوم کی واپسی کے لئے کل 40 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر