
پاکستانی اداکارہ سونیا حسین کی تصاویر وائرل سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
اداکارہ سونیا حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
https://www.instagram.com/p/CCtpwfPDfOY/?utm_source=ig_web_copy_link
یاد رہے کہ آسکر ایوارڈ جیتنے کی خواہشمند سونا حسین نے حال ہی میں ایک بین الاقوامی پروجیکٹ میں بھی کام کیا ہے۔
سونیا نے اپنی سالگرہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ برتھ ڈے 2020، ساتھ میں انہوں نے اپنے مداحوں کی جانب سے ملنے والی نیک تمناؤں اور مبارک باد کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔
سونیا کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ پاکستان کے ناردرن ایریا میں موجود ہیں۔
دوسری جانب تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سونیا کے عقب میں آبشار بہہ رہی ہے اور انہوں نے کالے رنگ کا لبا پہنا ہوا ہے، سونیا نے خوبصورت پھولوں کا تاج بھی پہنا ہوا ہے۔
سونیا کی تصاویر میں اُن کی سالگرہ کا رنگ برنگا کیک بھی اُن کے سامنے رکھا ہوا ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان کی خوبصورت اداکارہ سونیا حسین اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News