Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہزاد رائے نے نازیہ حسن کا مشہور گانا گا کر مداحوں کے دل جیت لیے

Now Reading:

شہزاد رائے نے نازیہ حسن کا مشہور گانا گا کر مداحوں کے دل جیت لیے
گلوکار شہزاد رائے

پاکستان کے معروف گلوکار شہزاد رائے نے نازیہ حسن کا گانا زندگی کے چند بول گا کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

شہزاد رائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نامور ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

Advertisement

گلوکار کی جانب سے شئیر کی جانے والی ویڈیو میں وہ پاکستان کی پہلی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کا گانا ’زندگی‘ گا رہے ہیں۔

ویڈیو میں شہزاد رائے کو پیانو بجاتے اور نازیہ حسن کا گانا گنگناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

گلوکار نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ خالی کمرے میں محبت بھرے گیت گنگنانے کا الگ ہی مزہ ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی پہلی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن 3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔

انہیں 15 برس کی عمر میں گیت ’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے‘ سے شہرت ملی اور 1981 میں ان کا پہلا البم ’ڈسکو دیوانے‘ ریلیز ہوا جس نے تمام ریکارڈز توڑ دیے۔

Advertisement

نازیہ حسن 35 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں لیکن ان کی سریلی آواز آج بھی مداحوں میں بے حد مقبول ہے۔

واضح رہے کہ شہزاد رائے کی آواز میں نازیہ حسن کے مشہور گانے زندگی کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر