
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ابوظہبی کے ولی عہد شخ محمد بن زید النہیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
ٹیلی فون پر دونوں رہنماؤں کے درمیان لیبیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی صدر اور ابوظہبی کے ولی عہد کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں لیبیا میں غیر ملکی فوج کے انخلاء کے ذریعے کشیدگی کے خاتمے سمیت علاقائی سکیورٹی مسائل پر بات چیت کی گئی۔
مصری پارلیمان نے لیبیا میں فوجی مداخلت کی منظوری دے دی
یاد رہے کہ ترکی نے لیبیا میں ممکنہ طور پر مصری فوجیوں کے بھیجے جانے سے نمٹنے کے لیے عسکری اور سفارتی منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ترکی لیبیا میں موجود اپنی افواج پر کسی بھی حملے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے خواہ یہ حملہ کسی بھی فریق کی جانب سے ہو۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اگر مصر نے اپنی فوج لیبیا بھیجی تو ترکی کے پاس لیبیا میں موجود اپنی فوج اور عسکری ساز و سامان میں اضافے کا منصوبہ تیار ہے تا کہ مصر کی فورسز کے سامنے کھڑا ہوا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News